July 14, 2025 9:51 AM | Jaishankar China

printer

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج سے چین کے دو روزہ  دورے پر رہیں گے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج سے چین کے دو روزہ  دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ Tianjin شہر میں کل منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم، SCO وزراء خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے کل ہونے والے اجلاس کے دوران وزرائے خارجہ مختلف شعبوں کے بڑے بین الاقوامی اور علاقائی معاملات پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ SCO، 10 رکن ممالک پر مشتمل ہے، جن میں بھارت، چین، روس، ایران، قزاقستان، کرغستان، پاکستان، تاجکستان، ازبیکستان اور بیلاروس شامل ہیں۔ فی الحال چین SCO کی صدارت کر رہا ہے اور وہ اسی حیثیت سے گروپ کی میٹنگوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

SCO وزرائے خارجہ میٹنگ کے پسِ منظر میں ڈاکٹر جے شنکر، دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس دوران اپنے چین دورے میں، وہ چین کے اپنے ہم منصب Wang Yi سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے اور بھارت اور چین کے درمیان جاری طویل سرحدی تنازعے پر بات چیت کا بھی امکان ہے۔ فی الحال دونوں ممالک، گزشتہ سال لداخ میں تعطل کو ختم کرنے پر رضامند ہونے کے بعد سے اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے نازک کام میں مصروف ہیں۔ مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن، LAC پر سال 2020 میں، دونوں ممالک کی فوجوں کے ایک دوسرے کے سامنے ڈٹ جانے کے بعد تعلقات بیحد کشیدہ ہو گئے تھے۔ اس تعطل کے ختم ہونے کے بعد ڈاکٹر جے شنکر کا یہ چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔