وزیر اعظم نریندر مودی آج راجستھان میں بیکانیر جا رہے ہیں، جہاں سے وہ 26 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، افتتاح کریں گے اور ملک کے نام وقف کریں گے۔ اِن میں ریلوے، روڈویز، بجلی، پانی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کے پروجیکٹ شامل ہیں۔
پیش ہے ایک رپورٹ
V/C – Jitendra Diwvedi
وزیر اعظم Churu-Sadulpur ریل لائن کے بجلی کاری کام کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور 5 ریل لائنوں کی بجلی کاری کے کام کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ جناب مودی موٹر گاڑیوں کے تین Underpass کی تعمیر اور قومی شاہراہوں کو چوڑا کرنے کے کام کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیر اعظم راجستھان میں روڈویز کے 7 پروجیکٹوں کو بھی ملک کے نام وقف کریں گے۔ یہ پروجیکٹ 4 ہزار 850 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ہیں۔ یہ پروجیکٹ بھارت-پاکستان سرحد تک جائیں گے، جس سے سکیورٹی فورسز کی رسائی میں اضافہ ہوگا اور بھارت کا دفاعی بنیادی ڈھانچہ مستحکم ہو سکے گا۔سبھی کے لیے بجلی اور ماحولیات کے لیے سازگار توانائی کے نظریے کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم مختلف مقامات پر بجلی اور شمسی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ آپریشن سِندور کے بعد سرحدی ضلعے کا وزیر اعظم کا دورہ کئی معنیٰ میں اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے جہاں ایک طرف سرحدی ضلعوں میں بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے وزیر اعظم کے عہد کا اظہار ہوتا ہے، وہیں اس سے بھارت-پاکستان سرحد سے متصل ضلعوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی سہولت ہوگی۔
اپنے اس دورے میں وزیر اعظم 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 86 ضلعوں میں 103 امرت اسٹیشنوں کا افتتاح بھی کریں گے، جنہیں نئی طرز پر ڈھالا گیا ہے۔ Deshnoke پہنچنے کے بعد جناب مودی درشن کے لیے کرنی ماتا مندر جائیں گے۔
اس کے بعد وزیر اعظم امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت Deshnoke امرت اسٹیشن کا افتتاح کریں گے اور بیکانیر-ممبئی ایکسپریس ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ وزیر اعظم بیکانیر کے Palana میں ایک جلسہئ عام سے بھی خطاب کریں گے۔
راجستھان میں Deshnoke اسٹیشن اُن 8 اسٹیشنوں میں سے ایک ہے، جن کا افتتاح وزیر اعظم کرنے والے ہیں۔ اس سے کرنی ماتا مندر آنے والے یاتریوں اور سیاحوں کو سہولت ہوگی۔
ریلویز کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت تزئین کاری کے لیے ایک ہزار 300 سے زیادہ ریلوے اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
کل بیکانیر میں نئی طرز پر ڈھالے گئے، Deshnoke امرت اسٹیشن کے دورے کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مقامی ثقافتی وراثت اور علاقے کے فنِ تعمیر کو شامل کرتے ہوئے Deshnoke اسٹیشن کو فروغ دیا گیا ہے۔
جناب ویشنو نے بتایا کہ اس پہلے مرحلے کے بعد اگلے 8 مہینوں میں مزید 100 امرت اسٹیشن تیار ہو جائیں گے اور سال 2027 تک اس طرح کے تقریباً 500 اسٹیشنوں کی تزئین کاری مکمل ہو جائے گی۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اِن کی تزئین کاری کا ڈیزائن مقامی ثقافت، وراثت اور فنِ تعمیر پر مبنی ہے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Anand Kumar
یہ سبھی اسٹیشن امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت 11 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ لاگت سے تیار کیے گئے ہیں۔ اِن میں سے 19 امرت اسٹیشن اترپردیش میں واقع ہیں، جبکہ گجرات میں 18 ، مہاراشٹر میں 15، تمل ناڈو میں 9، مدھیہ پردیش میں 6 اور چھتیس گڑھ اور کرناٹک میں پانچ-پانچ امرت اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
پورے ملک میں، نئی طرز پر ڈھالے گئے امرت اسٹیشنوں کو ثقافتی وراثت اور مسافروں کے لیے سہولیات کے جدید طرز کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ اِن میں دِویانگ جنوں کے لیے سہولیات کے ساتھ ساتھ سفر میں سہولت کے دیگر انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
مذکورہ اسکیم کا مقصد اسٹیشنوں کو زیادہ صاف، زیادہ آرام دہ اور استعمال میں سہل بنانا ہے۔