وزیر اعظم نریندر مودی نے 5 ملکوں، گھانا، ٹرینڈاڈ اینڈ ٹوبیگو، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کا کامیاب دورہ مکمل کر لیا ہے۔ اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی میں، بھارت اور نمیبیا نے دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے۔ اِن میں نمیبیا میں اینٹرپرونیئرشپ ترقیاتی مرکز قائم کرنے اور صحت اور ادویات کے شعبے میں تعاون شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تین اہم اعلانات بھی کیے گئے ہیں، جن میں نمیبیا میں اس سال ڈیجیٹل ادائیگی نظام کا آغاز، بھارت کی قیادت والے قدرتی آفات سے نمٹنے کے بنیادی ڈھانچے والی عالمی پہل اور حیاتیاتی ایندھن کا عالمی اتحاد میں نمیبیا کا داخلہ شامل ہیں۔ وزیر اعظم کے دورے کے تناظر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزارتِ خارجہ میں مشرقی خطّے کے سکریٹری دمّو روی نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی اور نمیبیائی صدر Netumbo Nandi-Ndaitwah کے درمیان کل وِنڈ ہوک میں ہوئی وفود کی سطح کی بات چیت کے دوران مختلف موضوعات پر تبادلہئ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی مذمت اور کثیر جہتی اداروں کی اصلاحات جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی۔
وزیراعظم نریندر مودی کے نامیبیا کے دورے کے ساتھ پانچ ملکوں کا اُن کا دورہ مکمل ہوگیا۔ اُن کا یہ دورہ بھارت اورنامیبیا کے درمیان تعلقات میں ایک تاریخی لمحہ ہے۔ وزیراعظم کا وسائل سے مالامال افریقی ملک کا یہ دورہ تقریباً تین دہائیوں کے بعد ہوا ہے۔ اُ ن کے اِس دورے کے دوران کئی اہم سنگِ میل طے کیے گئے خاص طور پر، حفظانِ صحت اور صلاحیت سازی کے شعبوں میں۔
اِس سے نامیبیا کی ترقی کی حمایت کے ساتھ ساتھ افریقہ کے ساتھ بھارت کی وسیع شراکت داری کو بڑھانے کے بھارت کے عزم کو تقویت ملی۔
وزیراعظم مودی کو نامیبیا کی راجدھانی ونڈہاک پہنچنے پر باضابطہ طور پر استقبالیہ دیا گیا۔ انھیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ بھارتی برادری کی جانب سے اُن کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔
نامیبیا میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم نے نامیبیا کے بانی رہنما Sam Nujoma کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم کو نامیبیا کے اعلیٰ ترین سویلین اعزاز سے بھی نوازا گیا۔