وزیر اعظم نریندر مودی Rio de Janeiro میں 17ویں برِکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے برزیل پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی 17ویں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لیے آج برازیل کے Rio de Janeiro پہنچے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا کہ Rio میں برِکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کرنے کے بعد وہ Brasilia کے روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ بھارت اور برازیل کے درمیان تجارت، دفاع، توانائی، خلا، ٹیکنالوجی، زراعت، صحت اور عوام سے عوام کے درمیان رابطے سمیت کئی اہم شعبوں میں اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کے لیے  صدرLuiz Inacio Lula da Silva  کے ساتھ ایک نتیجہ خیز بات چیت کرنے کے منتظر ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا برازیل میں بھارتی برادری اور وہاں کام کرنے والے بھارتی باشندوں نے شاندار استقبال کیا۔ جیسا کہ اب ایک رواج بن چکا ہے، جب بھی نریندر مودی بیرونِ ملک کا سفر کرتے ہیں، بھارتی برادری کے افراد بڑی تعداد میں جمع ہو جاتے ہیں۔ یہاں بھی Rio de Janeiro کے ہوٹل میں بھارتی برادری کے ارکان ان کا پرتپاک استقبال کرنے کے لیے اکٹھا ہوئے تھے۔ خواتین کے ایک گروپ نے کامیاب آپریشن سِندور کے لیے مسلح افواج کو سلام پیش کرنے کے لیے کتھک رقص پیش کیا۔  Astra Lightنامی برازیل کے ایک گروپ نے منتر کا جاپ کیا اور روحانی نغمے گائے۔ روایتی بھارتی پوشاک پہنے ہوئے اور قومی پرچم ترنگا لہراتے ہوئے بھارتی برادری نے بھارت ماتا کی جے اور مودی مودی کے نعروں کے ساتھ جناب مودی کا پُر تپاک خیر مقدم کیا۔

انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

برازیل کے مقامی وقت کے مطابق، کل صبح وزیر اعظم برِکس کے ایجنڈے پر تبادلہئ خیال کریں گے اور اس موقع پر کئی دوطرفہ میٹنگوں میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کا برازیل کا یہ چوتھا دورہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔