November 15, 2025 10:20 AM | PM GUJRAT VISIT

printer

وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے نرمدا ضلعے میں جَن جاتیہ گورو دیوس تقریبات میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کا دن بھر کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورے میں وہ جَن جاتیہ گورو دیوس کے موقعے پر نرمدا ضلعے میں دیدیاپاڑہ علاقے میں ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔ جَن جاتیہ گورو دیوس، ایک تاریخی قبائلی رہنماء اور مجاہدِ آزادی بھگوان برسا منڈا کے یومِ پیدائش کی تقریبات پر منایا جا رہا ہے۔

جناب مودی 9 ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے اور  سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اِن پروجیکٹوں میں خاص طور پر قبائلیوں کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم اور وراثت پر توجہ دی جائے گی۔

جناب مودی ایک لاکھ مکانات کی گرِہ پرویش تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ مکانات ”پردھان منتری جَن جاتی آدی واسی نیائے مہا ابھیان“ PM-JANMAN اور ”دھرتی آبا جَن جاتیہ گرام اُتکرش ابھیان“ DA-JAGUA کے تحت تعمیر کیے گئے ہیں۔

وہ قبائلی علاقوں میں کنیکٹی وِٹی میں اضافے کیلئے 748 کلو میٹر نئی سڑکوں اور 14 قبائلی کثیر مارکٹنگ مرکزوں کی تعمیر کے کام کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ کام DA-JAGUA کے تحت کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نرمدا ضلعے میں دیو موگرا مندر میں پوجا ارچنا بھی کریں گے۔ جناب مودی، سورت میں آج صبح بُلٹ ٹرین اسٹیشن کا بھی دورہ کریں گے، جو ابھی زیر تعمیر ہے۔ اس دورے کا مقصد ممبئی-احمد آباد تیز رفتار ریل راہداری کے کام کی پیشرفت کا جائزہ لینا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔