وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت، سیوا اور سُساشن یعنی عوامی خدمات اور اچھی حکمرانی کے منتر کی روشنی میں یکسر تبدیلی اور ترقی کیلئے انتھک کام کرتی رہی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت، سیوا اور سُساشن یعنی عوامی خدمات اور اچھی حکمرانی کے منتر کی روشنی میں یکسر تبدیلی اور ترقی کیلئے انتھک کام کرتی رہی ہے۔ آج اِس خصوصی سیریز ’سیوا پرو‘ میں ہم اِس بات کا ذکر کر رہے ہیں کہ کیسے مودی حکومت نے پی ایم گتی شکتی قومی ماسٹر پلان کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کے فروغ میں انقلاب پیدا کیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت کے بنیادی ڈھانچے کے منظر نامے میں زبردست تبدیلی آ رہی ہے، جس کے پیچھے پی ایم گتی شکتی اقدام کارفرما ہے، جو ایک ایسا ماسٹر پلان ہے، جس کے سبب نئی منزلیں طے کی جا رہی ہیں، کام کاج کی رفتار میں تیزی آرہی ہے اور بھارت کی ترقی کا تصور، حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی کے مطابق، گتی شکتی، مجموعی حکمرانی کی توسیع ہے۔

پی ایم گتی شکتی 2021 کو ایک قومی ماسٹر پلان کے طور پر شروع کی گئی تھی، جس کے ذریعے مختلف وزارتوں اور محکموں کو یکجا کر کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے عمل کو مربوط بنایا گیا تھا، تاکہ پروجیکٹوں پر، تال میل اور خوش اسلوبی کے ساتھ عمل درآمد کیا جا سکے۔

ایسا پہلی بار ہے کہ 57 وزارتیں اور 36 ریاستیں و مرکز کے زیر انتظام علاقے کسی واحد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ایک ساتھ کام کر رہے ہوں۔ جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ریلویز سے شاہراہوں تک، بندرگاہوں سے ہوائی اڈّوں تک بھارت کے، تیزی سے توسیع پانے والے بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک سے، زندگی کی آسانیوں اور خوشحالی کو بڑھاوا مل رہا ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔