وزیر اعظم نریندر مودی کَل وارانسی میں تقریباً دو ہزار 200 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی کَل اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی جائیں گے، جہاں وہ تقریباً دو ہزار 200 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ اِس موقع پر جناب مودی ایک جلسہئ عام سے خطاب بھی کریں گے۔

کسانوں کی بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم وارانسی سے PM کسان کی 20ویں قسط جاری  کریں گے۔ اِس کے تحت ملک بھر میں 20 ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ، 9 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کسانوں کے بینک کھاتوں میں سیدھے منتقل کیے جائیں گے۔ اِس طرح مذکورہ اسکیم کے تحت فراہم کی جانے والی رقم کی مقدار تین لاکھ 90 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہوجائے گی۔

وارانسی میں سڑک رابطوں کو بہتر بنانے کی خاطر جناب مودی بنیادی ڈھانچے کے کئی اہم پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم وارنسی – بھدوہی روڈ اور Chhitauni – Shool Tankeshwar Road   روڈ کو چوڑا کرنے اور اِسے مستحکم بنانے نیز Hardattpur میں ریلوے Overbridge کا افتتاح کریں گے۔

خطے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی خاطر وزیراعظم اِسمارٹ تقسیم کاری پروجیکٹ کے تحت مختلف کاموں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ جناب مودی جل جیون مشن کے تحت دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی 47 اسکیموں کا افتتاح بھی کریں گے۔

اُن کے اِس دورے کے موقع پر اہم اعلانات میں شہر کی حدود کے اندر 53 اسکولی عمارتوں کو جدید طرز پر ڈھالنے کے کام کا افتتاح بھی شامل ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔