August 1, 2025 9:47 AM

views 24

وزیر اعظم نریندر مودی کَل وارانسی میں تقریباً دو ہزار 200 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی کَل اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی جائیں گے، جہاں وہ تقریباً دو ہزار 200 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ اِس موقع پر جناب مودی ایک جلسہئ عام سے خطاب بھی کریں گے۔ کسانوں کی بہبود کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے وزیراعظم وارانسی سے PM کسان کی 20ویں قسط جاری  کریں گے۔ اِس کے تحت ملک بھر میں 20 ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ، 9 کروڑ 70 لاکھ سے زائد کسانوں کے بینک کھاتوں میں سیدھے منتقل کیے جائیں گے۔ اِس طرح مذکورہ اسکیم کے تحت فراہم کی جا...