July 25, 2025 9:58 AM | PM-MALDIVE

printer

وزیر اعظم نریندر مودی کا برطانیہ کا دورہ تاریخی آزاد تجارت کے سمجھوتے کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں مالدیپ روانہ ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی دو دن کے دورے پر آج مالدیپ پہنچ رہے ہیں۔ جناب مودی کا یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ نومبر 2023 میں، صدر محمد Muizzu کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مالدیپ کا یہ اُن کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

مالے، وزیراعظم نریندر مودی کے خیر مقدم کیلئے تیار ہے۔ شہر بھر میں وزیراعظم کے استقبال کیلئے بھارتی قومی پرچم اور بینرس لگائے گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد Muizzu مشترکہ طور پر جامع اقتصادی اور بحری سلامتی سے متعلق شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم، مالدیپ کے دیگر رہنماؤں سے بھی دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دورے کے دوران بنیادی ڈھانچے کے مختلف پروجیکٹوں کے افتتاح کے ساتھ ساتھ باہمی اشتراک کے شعبوں میں کچھ سمجھوتوں پر دستخط کئے جانے کا بھی امکان ہے۔ کَل وزیراعظم مالدیپ کے 60 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں مہمان اعزازی ہوں گے۔ اس سال بھارت اور مالدیپ کے درمیان سفارتی رشتوں کے 60 برس بھی مکمل ہورہے ہیں۔ وزیراعظم کے اس دورے سے باہمی اشتراک کے مزید مستحکم ہونے کی امید ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا مالدیپ کا یہ تیسرا دورہ ہے۔ مالدیپ میں بھارت کے ہائی کمشنر جی-بالاسُبرامنین نے کہا ہے کہ جناب مودی، مالدیپ کے صدر محمد Muizzu کی انتظامیہ کے دور میں سرکاری دورے پر آنے والے پہلے غیر ملکی   رہنما ہیں۔ جناب سُبرامنین نے بتایا کہ دونوں لیڈر جامع اقتصادی اور بحری سکیورٹی ساجھے داری کے لیے بھارت-مالدیپ مشترکہ نظریے کے نفاذ میں پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے۔

ہائی کمشنر موصوف نے کہا کہ بھارت، مالدیپ کے ترقی کے سفر میں ایک اہم ساجھے دار ملک رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔