July 25, 2025 9:58 AM
19
وزیر اعظم نریندر مودی کا برطانیہ کا دورہ تاریخی آزاد تجارت کے سمجھوتے کے ساتھ مکمل ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم دو ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں مالدیپ روانہ ہو گئے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی دو دن کے دورے پر آج مالدیپ پہنچ رہے ہیں۔ جناب مودی کا یہ دورہ خاص اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ نومبر 2023 میں، صدر محمد Muizzu کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے مالدیپ کا یہ اُن کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ مالے، وزیراعظم نریندر مودی کے خیر مقدم کیلئے تیار ہے۔ شہر بھر میں وزیراعظم کے استقبال کیلئے بھارتی قومی پرچم اور بینرس لگائے گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد Muizzu مشترکہ طور پر جامع اقتصادی اور بحری سلامتی سے متعلق شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم، ما...