ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی نے Trinidad Tobago میں پورٹ آف اسپین میں بھارتی برادری کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف تارکینِ وطن نہیں بلکہ دائمی تہذیب کے پیغام رساں ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ Trinidad Tobago میں بھارتی برادری کا سفر دلیری اور ہمت کا سفر ہے۔ آج صبح وہاں بھارتی برادری کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اُن کے آباو اجداد نے امید کے ساتھ مشکلات کا سامنا کیا اور رامائن کو اپنے دل کے قریب رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف تارکینِ وطن نہیں بلکہ دائمی تہذیب کے پیغام رساں تھے۔                     

وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ Trinidad Tobago میں بھارت نژاد افراد اب OCI کارڈز کے اہل ہوں گے۔ اس طرح وہ بندشوں کے بغیر بھارت میں رہ کر کام کر سکیں گے۔ جناب مودی نے بھارتی برادری کے لوگوں کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنے وطن کی سرزمین پر جائیں اور بھارت کے ساتھ اپنے رشتے کو مستحکم بنائیں۔ جناب مودی نے بھارتی برادری کی ثقافتی دَین کی ستائش کی اور کہا کہ رام مندر کی شکل کا ماڈل اور ایودھیا میں Saryu دریا کا پوَتر جل اپنے ساتھ لانا ایک اعزاز کی بات ہے۔ وزیر اعظم نے اس سے قبل مندر کی تعمیر کیلئے شِلائیں اور پوَتر جل بھیجنے کے بھارتی برادری کے جذبے کا تذکرہ کیا۔ جناب مودی نے بھارتی ثقافت کو محفوظ رکھنے کیلئے Trinidad Tobago میں بھارتی برادری کے لوگوں کی ستائش کی اور کہا کہ وہ اپنے پیچھے گنگا اور یمنا چھوڑ گئے تھے، لیکن رامائن کو اپنے دل کے قریب رکھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی 5 ملکوں کے اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں کل رات Trinidad Tobago میں پورٹ آف اسپین پہنچے۔ خصوصی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے وہاں کی وزیر اعظم کملا پرساد Bissessar نے ہوائی اڈّے پر جناب مودی کا خیر مقدم کیا۔ اُن کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور کئی دیگر ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔ وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جناب مودی 2 دن کے اپنے دورے میں Trinidad Tobago کی صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کریں گے اور وہاں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں