وزیر اعظم نریندر مودی نے گھانا کی راجدھانی Accra کے جوبلی ہاؤس میں کل رات گھانا کے صدر John Mahama سے دوطرفہ ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے اور وسعت دینے کے مختلف طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ بات چیت کے بعد 4 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے، جن میں ثقافتی تبادلے اور روایتی موسیقی کے شعبے شامل ہیں۔ ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں وزیر اعظم مودی نے اعلان کیا کہ دونوں رہنماؤں نے بھارت-گھانا تعلقات کو جامع شراکت داری میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کو اُن کی سرکردہ قیادت اور بااثر عالمی لیڈر شپ کے اعتراف میں گھانا کے اعلیٰ ترین سرکاری اعزاز سے نوازا گیا۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی، گھانا کے اپنے سرکاری دورے پر کل Accra پہنچے۔ ہوائی اڈّے پر وزیر اعظم کا گھانا کے صدر Mahama کی جانب سے رسمی استقبال کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ گارڈ آف آنر دیا گیا۔
بھارت اور گھانا نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، صلاحیت سازی، بنیادی ڈھانچے اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ فریقین نے دوطرفہ تجارت میں اضافے اور گھانا میں بھارتی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا اور دفاع اور سلامتی تعاون پر بات چیت کی۔ دونوں فریق بھارت کی معاونت والے بنیادی ڈھانچے اور صلاحیت سازی کے پروجیکٹوں کے ذریعے ترقیاتی ساجھے داری کو وسعت دینے پر بھی عہد بستہ ہوئے ہیں، جس کے تحت صحت، دوا سازی، UPI اور ہُنر مندی کے فروغ میں مہارت کی پیشکش شامل ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اصلاحات پر بھی تبادلہئ خیال کیا اور مضبوط انسدادِ دہشت گردی عالمی اشتراک پر بھی رضامند ہوئے۔
بات چیت کے بعد ثقافت، معیارات، آیوروید اور روایتی ادویات پر 4 مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے اور مشترکہ کمیشن میکانزم کا تبادلہ کیا گیا۔
اس کے بعد صدر Mahama کی جانب سے دی گئی سرکاری ضیافت کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کو گھانا کے قومی اعزاز،
”آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا“
سے نوازا گیا۔ گھانا کے صدر John Mahama نے وزیر اعظم مودی کو اُن کی سرکردہ قیادت اور بااثر عالمی لیڈرشپ کے اعتراف میں یہ اعزاز پیش کیا۔×