وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ Yuva Spritual سمٹ منشیات سے پاک بھارت کے حصول کے تئیں ایک بڑا قدم ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے، Yuva Spritual سمٹ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ایک مضمون شیئر کیا ہے اور اسے منشیات سے پاک بھارت کے حصول کے تئیں ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر منسکھ مانڈویا کی جانب سے ایک پوسٹ کے جواب میں جناب مودی نے کہا کہ ڈاکٹر مانڈویا نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ کس طرح Yuva Spritual سمٹ منشیات سے پاک بھارت کی تعمیر میں ایک بڑا قدم ثابت ہوگا۔

MY Bharat پہل کی جانب سے منعقد کردہ یوتھ Spritual سمٹ، ایک وِکست بھارت یعنی ترقی یافتہ بھارت کے لیے منشیات سے پاک نوجوان کے موضوع کے ساتھ کاشی کے مقدس گھاٹوں پر منعقد ہو رہی ہے۔ دو روزہ Yuva Spritual سمٹ، جو کل شروع ہوئی تھی، نشہ مُکت بھارت ابھیان یعنی منشیات سے پاک بھارت کی مہم کے تحت مودی حکومت کی وسیع مہم کا ایک حصہ ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کی زیر قیادت اقدامات کے ذریعے منشیات کی لت پر قابو پانا ہے۔

ڈاکٹر مانڈویا نے اپنے ایک پوسٹ میں اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ سمٹ ایک روحانی اجتماع سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ منشیات کی لت کے خلاف ملک گیر پیمانے پر نوجوانوں کی مہم کے آغاز کی نمائندگی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی مقصد کے لیے روحانی طور پر بیداری پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے لکھا کہ بھارت کے نوجوان منشیات کی لعنت سے پاک ایک مستقبل کو شکل دینے میں قیادت کر رہے ہیں۔

اس دو روزہ تقریب میں نوجوان لیڈرس، روحانی رہنما اور سماجی اعتبار سے بااثر لوگوں نے ایک ساتھ جمع ہو کر ہمہ جہتی نقطہئ نظر پر تبادلہئ خیال کیا تاکہ ذہنی تندرستی، روحانیت اور عوام کو شامل کر کے منشیات کے استعمال سے نمٹا جا سکے۔

اس سمٹ کے ایک حصے کے طور پر بیداری پیدا کرنے کے اجلاس، عہد اور نوجوانوں پر مرکوز مہمات شروع کی گئیں، تاکہ مشترکہ طور پر کارروائی کو تحلیل کی جا سکے اور ایک صحتمند اور منشیات سے پاک بھارت کے پیغام کو مدد دی جا سکے۔ اس پہل کے لیے وزیر اعظم کی اس پہل کی توثیق اس مشن میں نوجوانوں کو شامل کرنے پر حکومت کی پُر زور کوششوں کو اُجاگر کرتا ہے، تاکہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ، منشیات سے پاک بھارت تعمیر کیا جا سکے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔