وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت زرعی شعبے اور دیہی خوشحالی کی ترقی کو حاصل کرنے کے دوہرے شعبے کی جانب گامزن ہے۔ کل زراعت اور دیہی ترقی سے متعلق بجٹ کے بعد ایک ویبینار سے ورچوئل طور پر خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ بھارت کا عزم پوری طرح واضح ہے کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے کی جانب پیش قدمی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ایسے بھارت کے تعمیر کے لیے ملکر کام کر رہے ہیں، جہاں کسان خوشحال اور بااختیار ہوں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے مرکزی بجٹ میں PM Dhan Dhaanya Krishi یوجنا کا اعلان کیا، جس کے تحت ملک میں سب سے کم زرعی پیداوار والے 100 ضلعوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گا۔