وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ افریقہ کو صرف خام مال کے ایک ذریعے کے طور پر نہیں، بلکہ قدر میں اضافے اور پائیدار ترقی کی قیادت کرنے والے براعظم کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ نمیبیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے افریقی یونین کے ایجنڈا 2063، خاص طور پر اس کے صنعتی اہداف کے لیے بھارت کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔ جناب مودی نے دفاع اور سکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجتماعی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے افریقی ممالک پر اپنی مقامی شناخت کو محفوظ رکھتے ہوئے اقتدار کے ذریعے نہیں بلکہ شراکت داری کے ذریعے مستقبل کی تعمیر کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی خطہ جنوب کے بارے میں کافی فکر مند ہے اور صرف انفرادی طور پر نہیں بلکہ دنیا کے ساتھ مل کر بڑھنے میں یقین رکھتا ہے۔
جناب مودی نے مزید کہا کہ بھارت-افریقہ شراکت داری کی حقیقی قدر، مشترکہ ترقی اور مشترکہ مقصد میں مضمر ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت مقامی ہنرمندیوں کے فروغ، گھریلو ملازمتیں پیدا کرنے اور افریقہ میں مقامی اختراعات کی حوصلہ افزائی کے لیے سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔
وزیر اعظم مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارت افریقی نوجوانوں کی صلاحیت سازی اور نمیبیا میں حفظانِ صحت کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گا۔
انہوں نے اجاگر کیا کہ کَل صنعت کاری، صحت اور ڈجیٹل تعاون کے شعبوں سمیت جن معاہدوں پر دستخط کیے گئے، اُن سے دو طرفہ تعلقات کو کافی تقویت ملے گی۔x