July 10, 2025 10:14 AM
14
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ افریقہ کو محض خام مال کے ذریعے کے طور پر نہیں بلکہ قدر میں اضافے اور پائیدار ترقی کی قیادت کرنے والے برِاعظم کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ افریقہ کو صرف خام مال کے ایک ذریعے کے طور پر نہیں، بلکہ قدر میں اضافے اور پائیدار ترقی کی قیادت کرنے والے براعظم کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ نمیبیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے افریقی یونین کے ایجنڈا 2063، خاص طور پر اس کے صنعتی اہداف کے لیے بھارت کی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔ جناب مودی نے دفاع اور سکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کو وسعت دینے کے بھارت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجتماعی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے افریقی ممالک پر اپنی...