وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور نے دنیا کو یہ دکھا دیا ہے کہ اگر بھارت کی خود مختاری پر کوئی حملہ کیا گیا تو وہ کیسے اِس کا جواب دے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ اِس فوجی کارروائی سے ملک میں خود اعتمادی کا ایک نیا احساس پیدا ہوا ہے۔ وہ تمل ناڈو میں گنگائی کونڈا چولا پُرم میں مشہور چول راجا راجیندر چول یکم کے یومِ پیدائش کے موقع پر اظہارِ خیال کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن سندور سے یہ بھی ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت کے دشمنوں اور دہشت گردوں کے لیے یہاں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔
S/B: 0815 New PM Modi on Operation Sindur
وزیراعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ تمل ناڈو میں، بھارتی تاریخ اور ثقافت میں چول راجاؤں: راج راجا چول اور راجیندر چول یکم کے تعاون کے احترام میں، اُن کے عظیم مجسمے نصب کیے جائیں گے۔ جناب مودی نے کہا کہ چول راجا نے بھارت کے ایک سنہری دور کی نمائندگی کی اور یہ دور، فنِ تعمیر، حکمرانی، سفارتکاری، تجارت اور ثقافتی اتحاد کا دور رہا۔x
S/B: PM Statues