July 28, 2025 9:46 AM

views 18

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور سے ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت کو نشانہ بنانے والے دشمنوں اور دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے تمل ناڈو میں مشہور چول راجاؤں: راج راجا چول اور راجیندر چول یکم کے عظیم مجسموں کی تعمیر کا اعلان بھی کیا ہے۔

  وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ آپریشن سندور نے دنیا کو یہ دکھا دیا ہے کہ اگر بھارت کی خود مختاری پر کوئی حملہ کیا گیا تو وہ کیسے اِس کا جواب دے گا۔ جناب مودی نے کہا کہ اِس فوجی کارروائی سے ملک میں خود اعتمادی کا ایک نیا احساس پیدا ہوا ہے۔ وہ تمل ناڈو میں گنگائی کونڈا چولا پُرم میں مشہور چول راجا راجیندر چول یکم کے یومِ پیدائش کے موقع پر  اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن سندور سے یہ بھی ثابت ہوگیا ہے کہ بھارت کے دشمنوں اور دہشت گردوں کے لیے یہاں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ S/B: ...