ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 17, 2025 2:38 PM | PM Bharat Mobility

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلی میں بھارت موبیلیٹی گلوبل ایکسپو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سرکاری مدد، ماحول کے لئے سازگار ٹیکنالوجی اور میک اِن انڈیا پہل پر زور دیتے ہوئے، نقل و حمل کے شعبے میں بھارت کو سرمایہ کاری کا ایک پسندیدہ ملک بننے کے اہل ملک کے طورپر اجاگر کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نقل و حمل کے شعبے میں، سرمایہ کاری کے ایک پسندیدہ ملک کے طور پر بھارت کی صلاحیت کو اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے سرکاری مدد، ماحول کیلئے سازگار ٹیکنالوجی اور میک اِن انڈیا پہل پر زور دیا۔

جناب مودی آج نئی دلی کے بھارت منڈپم میں، ملک میں نقل و حمل سے متعلق سب سے بڑی نمائش ”بھارت موبیلیٹی گلوبل ایکسپو 2025“ کا افتتاح کرنے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔

جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بھارت کے نقل و حمل سے متعلق شعبے میں بے مثال طور پر یکسر تبدیلی آرہی ہے جس کی وجہ ملک کے عوام کی امنگیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وِکست بھارت کے سفر میں بے مثال یکسر تبدیلی آئے گی اور نقل و حمل کے شعبے میں غیر معمولی ترقی ہوگی۔

انہوں نے خاص طور پر کہا کہ ملک کی آٹو صنعت میں پچھلے سال 12 فیصد سالانہ کا اضافہ ہوا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ میک اِن انڈیا قدم سے ملک کی آٹو صنعت کی ترقی کے منظرنامے کو تقویت ملی ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت لاجسٹک سے متعلق اپنی نئی قومی پالیسی کی وجہ سے دنیا کا سب سے زیادہ مسابقتی لاجسٹک ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سفر میں آسانی  حکومت کے لئے اعلیٰ ترین ترجیح ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی اشاہ دیا کہ بھارت ماحول کے لئے سازگار ٹیکنالوجی، الیکٹرک گاڑیوں، ہائیڈروجن ایندھن اور بایو ایندھن کے فروغ پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک ہر اُس سرمایہ کار کے لئے ایک غیر معمولی ملک بن گیا ہے جو نقل و حمل کے شعبے میں اپنا مستقبل بنانا چاہتا ہے۔

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ پچھلے سال 800 سے زیادہ نمائش کاروں نے حصہ لیا تھا اور ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگ اِس ایکسپو کو دیکھنے آئے تھے۔ وزیر اعظم نے، ایکسپو میں آٹو موٹیو اور نقل و حمل کے شعبے میں اُن پویلینوں کا بھی جائزہ لیا جن میں اختراعات اور حصولیابیوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

اِس سے پہلے اِس موقعے پر تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ بھارت موبیلیٹی گلوبل ایکسپو 2025، آٹو موبیل  اور اِس سے متعلق تجارت میں دنیا کی دوسری سب سے بڑی تقریب ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت، سہ پہیہ گاڑیاں اور ٹریکٹر تیار کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔

اِس ایکسپو کا موضوع ہے ”سرحدوں سے پرے: مستقبل کی آٹوموٹیو ویلیو چین کی مشترکہ تخلیق“۔ بھارت موبیلیٹی گلوبل ایکسپو میں داخلہ اِس ماہ کی 19 سے 22 تاریخ تک سبھی کیلئے مفت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں