وزیر اعظم نریندر مودی نے مالدیپ سے وطن لوٹنے کے بعد کل رات تمل ناڈو کے Thoothukudi میں 4 ہزار 800 کروڑ سے زیادہ مالیت کے ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح کیا اور اُنہیں قوم کے نام وقف کیا۔ یہ پروجیکٹ علاقائی کنکٹی وِٹی میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے، لاجسٹک کارکردگی میں اضافہ کریں گے، صاف ستھری توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کریں گے اور پورے تمل ناڈو میں شہریوں کی معیاری زندگی کو بہتر بنائیں گے۔ یہ اقدامات ہوائی اڈّوں، شاہراہوں، بندرگاہوں، ریلوے اور بجلی کے اہم سیکٹر کو فروغ دینے سمیت کلیدی شعبوں پر محیط ہیں۔
اس موقع پر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنے غیر ملکی دورے کے دوران بھارت اور برطانیہ کے درمیان دستخط کیے گئے تاریخی آزاد تجارتی سمجھوتے کو اُجاگر کیا۔
جناب مودی نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ اور توانائی کسی بھی ریاست کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈّی ثابت ہوتے ہیں اور گزشتہ 11 سال سے زیادہ عرصے کے دوران اِن پروجیکٹوں پر پائیدار اور ٹھوس توجہ اُس ترجیح کی عکاسی کرتی ہے، جو تمل ناڈو کی ترقی کو دی گئی ہے۔