ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یومِ آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے، دیوالی تک اگلے دور کی GST اصلاحات کردینے کا اعلان کیا تھا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یومِ آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے، دیوالی تک اگلے دور کی GST اصلاحات کردینے کا اعلان کیا تھا۔ مزید مستعد اور شہریوں کے لیے سہولت آمیز معیشت تشکیل دینے کا وزیر اعظم کا ویژن اِس ماہ کی 3 تاریخ کو GST کونسل نے شرحوں کو معقول بنانے کی منظوری دے کر پورا کیا، جس میں عام آدمی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کونسل نے بالواسطہ ٹیکس نظام کو 4 زمروں والے یعنی 5 فیصد اور 12 فیصد، نیز 18 فیصد اور 28 فیصد کے نظام کو بدل کر 2 زمروں والے یعنی 5 فیصد اور 18 فیصد والے نظام میں تبدیل کرکے آسان بنایا ہے۔ آج ہم اشیا یا سازوسامان کے نقل و حمل کے تئیں کی گئی اصلاحات پر ایک نظر ڈالیں گے۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق یہ اصلاحات خصوصی طور پر عام آدمی پر مرکوز ہیں۔ اِن کا اطلاق اِس مہینے کی 22 تاریخ سے ہوگا۔x

GST کونسل نے بدھ کو اپنی میٹنگ میں اپنے پیچیدہ ٹیکس نظام کو 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو زمروں پر مشتمل کرنے اور Cess نظام کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اقدام سے گاڑی سازوں اور سپلائروں کے لیے یہ تہوار کے سیزن اور اس کے آگے بھی اصلاحات کی تعمیل میں آسانی اور مانگ میں اضافہ ہوگا۔ کمرشیل گاڑیاں جن میں ٹرک، بسیں، اور ڈلیوری وین بھی شامل ہیں، ان پر اب 28 فیصد کے بجائے 18 فیصد GST لاگو ہوگا، جس کے نتیجے میں زرعی اشیا کی قیمتوں اور لاجسٹکس کی لاگت میں کمی آئے گی۔ نیز برآمدات میں بھی بہتر مسابقت پیدا ہوگی۔

10 یا اس سے زیادہ افراد کو سفر کی گنجائش والی گاڑیوں پر بھی اب 18 فیصد GST ہوگا جو پہلے 28 فیصد تھا۔ کونسل نے مال بردار گاڑیوں کے تھرڈ پارٹی انشورنس پر بھی GST کو 12 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انڈین آٹو موبائیل مینوفیکچرنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر جنرل راجیش مینن نے کہا کہ ان اصلاحات سے نہ صرف آٹو موبائیل صنعت کی مانگ میں اضافہ ہوگا بلکہ کھپت بھی مستحکم ہوگی۔ گاڑیوں کی قیمت میں کمی صارفین کو راغب کرے گی۔

GST اصلاحات گھریلو اور برآمداتی دونوں زمروں میں مانگ میں اضافہ ہوگا۔ آٹو صنعت نے GST کونسل کی اصلاحات کا خیر مقدم کیا ہے۔