September 7, 2025 9:46 AM
32
وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یومِ آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے، دیوالی تک اگلے دور کی GST اصلاحات کردینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اِس یومِ آزادی پر لال قلعہ کی فصیل سے، دیوالی تک اگلے دور کی GST اصلاحات کردینے کا اعلان کیا تھا۔ مزید مستعد اور شہریوں کے لیے سہولت آمیز معیشت تشکیل دینے کا وزیر اعظم کا ویژن اِس ماہ کی 3 تاریخ کو GST کونسل نے شرحوں کو معقول بنانے کی منظوری دے کر پورا کیا، جس میں عام آدمی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ کونسل نے بالواسطہ ٹیکس نظام کو 4 زمروں والے یعنی 5 فیصد اور 12 فیصد، نیز 18 فیصد اور 28 فیصد کے نظام کو بدل کر 2 زمروں والے یعنی 5 فیصد اور 18 فیصد والے نظام میں تبدیل کرکے آسا...