ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 15, 2025 9:42 AM | PM - Naxalism

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے، یہ بات دوہرائی ہے کہ سرکار نے نکسلیوں سے متاثرہ علاقوں میں، امن قائم کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سرکار نے نکسلیوں سے متاثرہ علاقوں میں امن قائم کرنے اور اُنہیں ترقی کے اصل دھارے کے ساتھ جوڑنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔  چھتیس گڑھ-تلنگانہ سرحد پر ماؤ نوازوں کے خلاف کامیاب کارروائی کے بعد کل رات مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی دستوں کی کامیابی سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ نکسلی مسئلے کو جڑ سے ختم کرنے کی مہم صحیح سَمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

جناب امت شاہ نے کل یہ کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے نکسلیوں کی سرگرمیوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی میں 31 کٹّر نکسلیوں کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے۔ یہ کارروائی  چھتیس گڑھ-تلنگانہ سرحد پر Kurraguttalu Hills علاقے میں انجام دی گئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگلے سال 31 مارچ تک ملک سے نکسلی مسئلے کے خاتمے کے عزم کے تعلق سے یہ کارروائی ایک تاریخی کامیابی ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ ناموافق موسم اور دشوار گزار پہاڑی علاقہ ہونے کے باوجود ملک کے بہادر CRPF، خصوصی ٹاسک فورس اور DRG جوانوں نے بے مثال دلیری اور شجاعت کے ساتھ نکسلیوں سے مقابلہ کیا۔

اس کارروائی کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے CRPF کے ڈائریکٹر جنرل گیانیندر پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ  ریاست کے بیجاپور ضلعے میں تلنگانہ سرحد پر واقع Karregutta Hill پر یہ کارروائی تقریباً 21 دن تک چلی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں