June 18, 2025 10:01 AM | PM - Bilaterals

printer

وزیر اعظم نریندر مودی نے، کناڈا کے اپنے ہم منصب Mark Carney کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کی اور ہائی کمشنروں کو بحال کرنے سے اتفاق کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور کناڈا کے وزیر اعظم Mark Carney نے دونوں ملکوں کے تعلقات میں، استحکام بحال کرنے کی خاطر سمجھ بوجھ کے ساتھ اقدامات کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ اس کا آغاز ہائی کمشنروں کی جلد بحالی سے ہوگا۔ Kananaskis میں G7 کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر دونوں رہنماؤں کی دوطرفہ بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

دوطرفہ بات چیت کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت اور کناڈا کے باہمی تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں اور دونوں ملکوں کو جمہوریت کے ساتھ ساتھ انسانیت کو بھی مستحکم بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ کناڈا کی کئی کمپنیوں نے، بھارت میں سرمایہ کاری کی ہے اور اسی طرح بھارتی کمپنیوں نے بھی کیا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ وہ بھارت-کناڈا تعلقات کو آگے لے جانے کے متمنی ہیں۔

کناڈا کے وزیر اعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ G7 سربراہ کانفرنس میں، باقاعدگی سے بھارت کی شرکت سے بھارت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی اہمیت کی عکاسی  ہوتی ہے۔

بعد میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے خارجہ سکریٹری  وِکرم مسری نے کہا کہ باہمی بات چیت مثبت اور تعمیری رہی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جرمنی، فرانس، میکسیکو اور جنوبی کوریا سمیت دیگر رہنماؤں کے ساتھ بھی دوطرفہ بات چیت کی۔

جناب مودی اور جرمنی کے چانسلر Friedrich Merz نے اہم شعبوں میں باہمی اشتراک کو مستحکم بنانے کے    طور طریقوں پر تبادلہئ خیال کیا۔ جناب مودی نے فرانس کے صدر Emmanuel Macron کے ساتھ بھی بات چیت کی۔

برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer کے ساتھ بات چیت کے بعد جناب مودی نے ایک سوشل میدیا پوسٹ پر کہا کہ بھارت اور برطانیہ کے تعلقات مضبوط ہوتے جا رہے ہیں اور تجارت اور کامرس جیسے شعبوں میں پیشرفت سے اس کی عکاسی ہوتی ہے۔

جناب مودی نے جاپان کے وزیر اعظم Shigeru Ishiba کے ساتھ بھی تفصیلی تبادلہئ خیال کیا۔

اس کے علاوہ G7 رابطہ سربراہ میٹنگ کے موقع پر جناب مودی نے جنوبی افریقہ کے صدر Cyril Ramaphosa، آسٹریلیا کے وزیر اعظم Anthony Albanese، اٹلی کی وزیر اعظم Giorgia Meloni، اور برازیل کے صدر Lula Da Silva کے ساتھ بھی بات چیت کی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔