وزیر اعظم نریندر مودی اور جرمن چانسلر فریڈرِش مرض نے دہشت گردی کی سبھی شکلوں سے لڑنے کے اپنے عزم کو دوہرایا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل شام جرمنی کے چانسلر فریڈرِش مرض سے ٹیلیفون پر بات کی اور اُنہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک ساجھے داری کو مضبوط کرنے کے اپنے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی حالات و واقعات پر بھی تبادلہئ خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں متحد رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے گزشتہ 25 سال کے دوران بھارت-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کی بہترین پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا۔ وزیر اعظم مودی نے چانسلر مرض کو بھارت آنے کی دعوت بھی دی۔×