May 21, 2025 9:45 AM

views 23

وزیر اعظم نریندر مودی اور جرمن چانسلر فریڈرِش مرض نے ہر طرح کی دہشت گردی سے لڑنے کے اپنے عزم کو دوہرایا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور جرمن چانسلر فریڈرِش مرض نے دہشت گردی کی سبھی شکلوں سے لڑنے کے اپنے عزم کو دوہرایا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل شام جرمنی کے چانسلر فریڈرِش مرض سے ٹیلیفون پر بات کی اور اُنہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے بھارت اور جرمنی کے درمیان اسٹریٹجک ساجھے داری کو مضبوط کرنے کے اپنے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی حالات و واقعات پر بھی تبادلہئ خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں متحد رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری کردہ...