وزیر اعظم نریندر مودی آج گجرات کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وہ بھاؤ نگر میں ”Sumudra se Samriddhi“ تقریب میں شرکت کریں گے اور 34 ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم اِس موقعے پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ آج جن پروجیکٹوں کا آغاز کیا جائے گا، اُن کا تعلق کئی شعبوں سے ہے، جن میں سمندر، LNG بنیادی ڈھانچہ، قابلِ تجدید توانائی، شاہراہیں، حفظانِ صحت اور شہری ٹرانسپورٹ شامل ہیں۔
ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ اِندرا Dock پر ممبئی بین الاقوامی Cruise ٹرمنل کا افتتاح آج کے بڑے پروجیکٹوں میں شامل ہے۔
آج جن پروجیکٹوں کا آغاز کیا جائے گا، اُن میں سے صرف سمندری شعبے کے پروجیکٹس پر 7 ہزار 800 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اِن پروجیکٹوں میں ممبئی میں ایک نئے Cruise ٹرمنل، کولکاتہ اور پارادیپ میں اہم بندرگاہوں پر نئی کنٹینر سہولتیں اور دین دیال بندرگاہ پر، ماحول کے لیے سازگار ایک بایو میتھانول پلانٹ جیسے بڑے پروجیکٹ شامل ہیں، جن سے مال برداری اور کاروبار میں آسانی پیدا ہوگی۔ ماحول کے لیے سازگار توانائی کے لیے حکومت کے عزم کو پورا کرتے ہوئے وزیر اعظم، کَچھ میں دھوردو گاؤں میں پوری طرح شمسی طریقِ کار قائم کریں گے۔ اپنے دورے میں وہ لوتھل میں سمندری وراثت کے قومی کامپلیکس کا بھی دورہ کریں گے اور اس کی پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔
وہ دھولیرا صنعتی شہر کا فضائی سروے بھی کریں گے۔ امید ہے کہ ریاست میں اِن سبھی اقدامات سے بڑے پیمانے پر اقتصادی ترقی ہوگی اور نئے موقعے پیدا ہوں گے۔