وزیر اعظم نریندر مودی آج کیرالہ میں گہرے پانی کے Vizhinjam بین الاقوامی کثیر مقصدی Seaport کو ملک کے نام وقف کریں گے، جو بھارت کی پہلی Semi Automated پورٹ ہے۔ بھارت کی بندرگاہوں کی تاریخ میں یہ ایک اہم واقعہ ہے۔ اس طرح کیرالہ عالمی بحری نقشے پر آجائے گا۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V/C – Mayusha
Thiruvananthapuram میں Vizhinjam پورٹ آج صبح باضابطہ طور پر کام کرنے لگے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی پورٹ کے کام کاج سے متعلق عمارت کا دورہ کریں گے اور کنٹرول نظام کا معائنہ کریں گے۔ یہ بندرگاہ پبلک پرائیویٹ ساجھے داری ماڈل کے تحت تیار کی جا رہی ہے۔ اس بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا بڑا حصہ پچھلے سال دسمبر میں مکمل کر لیا گیا تھا۔ تقریباً 3 دہائیوں کے طویل انتظار کے بعد کیرالہ کا یہ اہم پروجیکٹ آخرِ کار حقیقت کی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے۔ اس تقریب میں کیرالہ کے گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر، وزیر اعلیٰ Pinarayi Vijayan، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال، ریاستی وزراء اور دیگر اعلیٰ اہلکار شرکت کریں گے۔