وزیر اعظم نریندر مودی، آج کولکاتہ میں بھارتی فوج کی مشرقی کمان کے ہیڈکوارٹرس Vijay Durg میں مشترکہ کمانڈروں کی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ کانفرنس 17 ستمبر تک جاری رہے گی۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی کانفرنس میں موجود رہیں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کَل شام کو کولکاتہ پہنچے تھے اور انہوں نے رات میں کولکاتہ کے راج بھون میں قیام کیا تھا۔ کولکاتہ میں کمانڈروں کی تین روزہ مشترکہ کانفرنس میں دنیا کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پس منظر میں مسلح افواج کی تینوں شاخوں کے درمیان تال میل، تکنیکی اعتبار سے صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور فوج کی جدیدکاری کے علاوہ دیگر پہلوؤں پر تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔×
Site Admin | September 15, 2025 10:36 AM | PM Kolkata Visit
وزیر اعظم نریندر مودی آج کولکاتہ میں بھارتی فوج کی مشرقی کمان کے ہیڈ کوارٹرس میں کمانڈروں کی مشترکہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔
