وزیر اعظم نریندر مودی 5 ملکوں کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں آج نمیبیا کے شہر وِنڈ ہاک پہنچ رہے ہیں۔ وہ نمیبیا کی صدر Netumbo Nandi-Ndaitwah کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کا نمیبیا کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جبکہ کسی بھارتی وزیر اعظم کا تیسرا دورہ ہے، جو تقریباً 3 دہائیوں کے بعد ہو رہا ہے۔
جناب مودی کا وہاں پہنچنے پر باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح کی بات چیت ہوگی، تاکہ اقتصادی شراکت داری کو مستحکم بنایا جا سکے۔
دونوں ملکوں کے درمیان مختلف اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کئی مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیے جانے کی امید ہے۔ اس دورے میں وزیر اعظم نریندر مودی کو نمیبیا کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔
جناب مودی نمیبیا کے پہلے صدر اور بانی رہنماء آنجہانی ڈاکٹر Sam Nujoma کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ بعد میں وزیر اعظم نمیبیا کی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔×