July 9, 2025 10:14 AM
22
وزیر اعظم نریندر مودی آج وِنڈ ہاک میں نمیبیا کی صدر Netumbo Nandi-Ndaitwah کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
وزیر اعظم نریندر مودی 5 ملکوں کے اپنے دورے کے آخری مرحلے میں آج نمیبیا کے شہر وِنڈ ہاک پہنچ رہے ہیں۔ وہ نمیبیا کی صدر Netumbo Nandi-Ndaitwah کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کا نمیبیا کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جبکہ کسی بھارتی وزیر اعظم کا تیسرا دورہ ہے، جو تقریباً 3 دہائیوں کے بعد ہو رہا ہے۔ جناب مودی کا وہاں پہنچنے پر باضابطہ استقبال کیا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح کی بات چیت ہوگی، تاکہ اقتصادی شراکت داری کو مستحکم بنایا جا سکے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف اہ...