وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں Rising North East Investors Summit کا افتتاح کریں گے۔ اس دو روزہ سربراہ میٹنگ سے قبل مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اِن میں مختلف روڈ شو اور خطّے کی ریاستوں کے گول میز مذاکرات شامل ہیں۔ اس کے تحت شمال مشرقی خطّے کی ریاستی سرکاروں کے اشتراک سے مرکزی سرکار نے سفیروں کی میٹنگ اور ایوانوں کی دوطرفہ میٹنگوں کا انعقاد کیا۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے۔ V/C – Bhanu Pratap Singh
اس سربراہ میٹنگ کا مقصد شمال مشرقی خطّے کو موقعوں کی سرزمین کے طور پر اُجاگر کرنا اور ملک اور بیرونِ ملک سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ اس سربراہ کانفرنس کے تحت وزارتی اجلاس ہوں گے، کاروباری افراد اور سرکار کے درمیان اجلاس، میٹنگوں، اسٹارٹ اَپ اداروں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خطّے کی سرکاروں اور مرکزی وزارتوں کی جانب سے کیے گئے پالیسی اقدامات اور متعلقہ اقدامات کے تعلق سے نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے جن شعبوں پر خاص توجہ دی گئی ہے، اُن میں سیاحت اور ہوٹل صنعت، زرعی غذائی اشیاء کو ڈبہ کرنے اور متعلقہ شعبے، ٹیکسٹائلز، ہتھ کرگھا، دستکاری، حفظانِ صحت، تعلیم، ہُنرمندی کا فروغ، IT اور اس سے وابستہ خدمات، بنیادی ڈھانچہ اور توانائی نیز اسپورٹس وغیرہ شامل ہیں۔ اس سربراہ کانفرنس سے کلیدی متعلقہ فریقوں، سرمایہ کاروں اور پالیسی تیار کرنے والوں کو یکجا ہونے کا موقع ملے گا۔