ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں فجی کے اپنے ہم منصب Sitiveni Rabuka سے بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں فجی کے اپنے ہم منصب Sitiveni Rabuka سے بات چیت کریں گے، جو بھارت کے تین دن کے دورے پر کَل نئی دلّی پہنچے ہیں۔

جناب مودی معزز مہمان کے اعزاز میں دو پہر کے کھانے کا اہتمام کریں گے۔

مرکزی وزیر مملکت سُکانتا مجمدار نے ہوائی اڈے پر فجی کے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ اُن کی اہلیہ Sulueti Rabuka بھی اُن کے ہمراہ آئی ہیں۔ فجی کے وزیر اعظم کے ساتھ ایک وفد بھی بھارت کے دورے پر آیا ہے۔ اِس میں صحت اور طبی خدمات کے وزیر Ratu Lalabalavu اور اعلیٰ اہلکار شامل ہیں۔

مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کَل شام معزز مہمان سے ملاقات کی۔ وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ  وزیر اعظم کی حیثیت سے جناب Rabuka کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ آج شام صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملنے جائیں گے۔

بھارت-فجی تعلقات باہمی احترام، اشتراک اور مضبوط ثقافتی اور عوام سے عوام کے رابطوں پر مبنی ہیں۔ فجی کے  وزیر اعظم کے اِس دورے سے بھارت اور فجی کے درمیان طویل عرصے سے چلے آرہے پائیدار تعلقات کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔ اِس کے علاوہ سبھی شعبوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے دونوں ملکوں کے عہد کا بھی اعادہ ہوتا ہے۔ پچھلے برسوں میں فجی کے ایک بڑے ترقیاتی ساجھے دار ملک ہونے کے ناطے بھارت نے مختلف اہم شعبوں اور صلاحیت سازی کے شعبے میں ملک کی تعمیر میں فجی کی معاونت کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔