ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 4, 2025 10:09 AM | Singapore PM Meet

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں سنگاپور کے اپنے ہم منصب Lawrence Wong کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں سنگاپور کے اپنے ہم منصب Lawrence Wong کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اور کثیر رخی اشتراک کا جائزہ لیا جائے گا۔

سنگاپور کے وزیر اعظم، صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے بھی ملنے جائیں گے۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ جناب Wong کے ہمراہ کابینہ وزیروں اور اعلیٰ اہلکاروں سمیت اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی بھارت کے دورے پر آیا ہے۔

جناب Wong کے اِس دورے سے دونوں وزراء اعظم کو مضبوط اور کثیر رخی تعاون کا جائزہ لینے کا موقع ملے گا اور اِس طرح مستقبل کے اشتراک کی راہ ہموار ہو جائے گی۔

دونوں وزارء اعظم علاقائی اور باہمی مفاد کے عالمی امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ اِدھر وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور دیگر سرکردہ افراد بھی سنگاپور کے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جناب Wong کا یہ دورہ ایک ایسے وقت ہورہا ہے کہ جب بھارت-سنگاپور سفارتی تعلقات کو 60 سال مکمل ہو رہے ہیں اور دونوں ملکوں نے اِس ساجھے داری کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے عہد کو دوہرایا ہے۔

سنگاپور، بھارت کے لیے ایک اہم ساجھے دار ہے اور پچھلے سال ستمبر میں جناب مودی کے سنگاپور کے دورے کے موقع پر باہمی تعلقات کو جامع کلیدی ساجھے داری کی سطح پر پہنچایا گیا تھا۔ وزیر اعظم کی حیثیت سے جناب  Lawrence Wong کا بھارت کا یہ پہلا دورہ ہے۔