July 24, 2025 10:02 AM | PM UK Visit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج لندن میں برطانیہ کے اپنے ہم منصب Keir Starmer کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ دونوں ملک آزاد تجارت کے سمجھوتے پر دستخط بھی کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج برطانیہ کے اپنے ہم منصب Keir Starmer کے ساتھ بات چیت کریں گے۔     یہ بات چیت برطانیہ کے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ Chequers میں ہوگی، جو لندن کے 50 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ امید ہے کہ اِس تفصیلی بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی تعلقات میں نئی رفتار لانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ جناب مودی دفاع، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو وسعت دینے کی خاطر دو دن کے دورے پر کَل رات برطانیہ پہنچے ہیں۔ بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارت کے تاریخی سمجھوتے کو باضابطہ شکل دینا جناب مودی کے اِس دورے کی خاص بات رہے گی۔

کامرس کے وزیر پیوش گوئل اور برطانیہ کے اُن کے ہم منصب Jonathan Reynolds آج دونوں    وزراءِ اعظم کی موجودگی میں آزاد تجارت کے سمجھوتے پر دستخط کریں گے۔

جب جناب مودی اپنے قیام کے مقام پر پہنچے تو اُنھیں دیکھنے کے منتظر بھارتی برادری کے لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ اُن کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے اِن میں سے کئی لوگوں سے مصافحہ کیا۔ اِس موقع پر ثقافتی گروپوں نے بھارت کی مختلف ریاستوں کی موسیقی پیش کی۔ خواتین سمیت کچھ لوگ جناب مودی کو اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگئے۔

جناب مودی نے ”بھارت کو جانیئے پروگرام“ کے فاتح افراد سے بھی ملاقات کی۔ سبھی عمر کے لوگ اُنھیں دیکھ کر پُرجوش نظر آ رہے تھے۔

جناب مودی اقتصادی ساجھیداری کو مزید وسعت دینے کے لیے مختلف موضوعات پر جناب Starmer کے ساتھ گفتگو کریں گے، جس کا مقصد دونوں ملکوں میں خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ آزاد تجارت کے سمجھوتے پر دستخط کیے جانے سے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ بعد میں شام کو وزیراعظم نریندر مودی برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم سے ملنے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔