July 24, 2025 10:02 AM

views 18

وزیر اعظم نریندر مودی آج لندن میں برطانیہ کے اپنے ہم منصب Keir Starmer کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ دونوں ملک آزاد تجارت کے سمجھوتے پر دستخط بھی کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج برطانیہ کے اپنے ہم منصب Keir Starmer کے ساتھ بات چیت کریں گے۔     یہ بات چیت برطانیہ کے وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ Chequers میں ہوگی، جو لندن کے 50 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔ امید ہے کہ اِس تفصیلی بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی تعلقات میں نئی رفتار لانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ جناب مودی دفاع، تجارت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعلقات کو وسعت دینے کی خاطر دو دن کے دورے پر کَل رات برطانیہ پہنچے ہیں۔ بھارت اور برطانیہ کے درمیان آزاد تجارت کے تاریخی سمجھو...