وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں، زرعی تحقیق سے متعلق بھارتی کونسل ICAR پوسا میں ایم ایس سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر جناب مودی وہاں موجود لوگوں سے خطاب کریں گے اور خوراک اور قیامِ امن سے متعلق پہلا ایم ایس سوامی ناتھن ایوارڈ بھی عطا کریں گے۔
اس کانفرنس کا موضوع ہے: ”سدا بہار انقلاب، بائیو تکنیک سے بہبود کا راستہ“
اس سے سبھی کے لیے خوراک کی دستیابی کو یقینی بنانے کے پروفیسر ایم ایس سوامی ناتھن کے زندگی بھر کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔
ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز ایم ایس سوامی ناتھن کے اعزاز میں اس ایوارڈ کا آغاز کر رہے ہیں۔
یہ بین الاقوامی ایوارڈ خوراک کی یقینی فراہمی کو بہتر بنانے اور آب و ہوا کے تئیں منصفانہ رویے، Equity اور کمزور اور حاشیے پر زندگی بسر کرنے والے طبقوں کے تئیں، ترقی پذیر ممالک کے افراد کی طرف سے انجام دی جانے والی خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا۔
اس پروگرام سے سائنس دانوں، پالیسی سازوں، ترقیات سے متعلق پیشہ ورانہ افراد اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو کانفرنس کے موضوع پر تبادلہئ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔
کانفرنس کے آغاز سے قبل وزیر اعظم نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا ہے کہ آج ایم ایس سوامی ناتھن کا 100 واں یومِ پیدائش ہے اور اس طرح یہ پروگرام اور بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ دنیا بھر کے لوگ ڈاکٹر سوامی ناتھن کی علمیت اور خوراک کی یقینی فراہمی اور زرعی تحقیق کے تئیں اُن کے عہد کو تسلیم کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس کانفرنس کا موضوع بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔×