ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 2, 2025 10:06 AM | PM Ghana Visit

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج سے 5 ملکوں کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں آج دوپہر گھانا پہنچ جائیں گے۔

وزیر اعظم مودی، آج 5 ملکوں، گھانا، Trinidad & Tobago، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں گھانا جائیں گے۔ وہ گھانا کے صدر John Dramani Mahama سے بات چیت کریں گے۔

اپنے دورے کے دوسرے مرحلے کے تحت جناب مودی کل Trinidad & Tobago جائیں گے اور تیسرے مرحلے میں وہ جمعے کو ارجنٹینا کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم اپنے دورے کے چوتھے مرحلے میں 5 سے 8 جولائی تک، برازیل کا دورہ کریں گے، جہاں وہ برِکس کی 17ویں کانفرنس 2025 میں شرکت کریں گے، جس کے بعد وہ ایک سرکاری دورے پر رہیں گے۔

اپنے دورے کے آخری مرحلے میں وزیر اعظم 9 جولائی کو نمیبیا کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم کے، گھانا کی خبریں دینے والے ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ِاس دورے کا مقصد، دونوں ملکوں کے درمیان گرم جوشی اور دیرینہ مفاہمت پر مبنی تعلقات کو، مزید مستحکم کرنا ہے۔

وزیر اعظم مودی، آج دوپہر گھانا کی راجدھانی پہنچیں گے۔ امید ہے کہ اُنہیں ایک رسمی استقبالیہ اور گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

اس کے بعد جوبلی ہاؤس میں، جمہوریہ گھانا کے صدر John Mahama کے ساتھ دوطرفہ ملاقات ہوگی۔ صدارتی محل کی یہ عمارت، بھارت کی طرف سے تین کروڑ ڈالر کی امداد سے تعمیر کی گئی ہے۔

اِس کے علاوہ وفد کی سطح کی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔ امید ہے کہ مذاکرات میں علاقائی اور عالمی معاملات بھی شامل رہیں گے۔ کلیدی سمجھوتوں پر بھی دستخط کیے جانے کی امید ہے، جس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

اس کے بعد صدر Mahama، وزیر اعظم مودی اور اُن کے وفد کے اعزاز میں ایک سرکاری عشائیے کا اہتمام کریں گے۔

وزیر اعظم مودی کے اِس دورے سے، مغربی افریقہ کے ملکوں اور افریقی یونین کی اقتصادی برادری تک، بھارت کی مزید رسائی ہو سکے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں