January 23, 2026 9:55 AM | PM-KERALA

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج ترو وننتا پورم میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ وزیر اعظم پورے کیرالہ میں ریل رابطوں میں توسیع کیلئے تین امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ بھی کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج کیرالہ جا رہے ہیں، جہاں وہ ترووننتا پورم میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، اور افتتاح کریں گے۔ جناب مودی اس موقعے پر موجود لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔ اِن پروجیکٹوں میں ریل کنیکٹی وِٹی، شہری علاقوں میں روزی روٹی، سائنس، اختراع، لوگوں کیلئے خدمات کی فراہمی اور جدید طرز کی حفظانِ صحت سہولیات شامل ہیں۔ اس سے جامع ترقی، تکنیکی فروغ اور لوگوں کیلئے بہتر معیارِ زندگی پر مسلسل توجہ مرکوز رکھنے کے وزیر اعظم کے موقف کی عکاسی ہوتی ہے۔ جناب مودی 4 نئی ٹرین خدمات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ اِن میں تین امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیاں اور ایک مسافر ٹرین شامل ہیں۔

اپنے اس دورے میں وزیر اعظم Thrissur – Guruvayur مسافر ٹرین کے ساتھ ساتھ Tambaram، منگلورو اور Charlappally تک نئی امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کا افتتاح کریں گے۔ جناب مودی پی-ایم سوانِدھی کریڈٹ کارڈز کا آغاز کریں گے اور ایک لاکھ ریڑھی پٹری والوں کو پی-ایم سوانِدھی قرضے تقسیم کریں گے۔ وزیر اعظم طبّی سائنس اور ٹکنالوجی کے سری چِترا Tirunal انسٹی ٹیوٹ میں CSIR ٹکنالوجی مرکز اور ریڈیو سرجری سینٹر کا سنگِ بنیاد  رکھیں گے۔ جناب مودی دوپہر کو ترو وننتا پورم سے روانہ ہونے سے قبل BJP کارکنوں کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔