February 24, 2025 10:05 AM | Modi PM Kisan

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار کے شہر بھاگلپور سے، پردھان منتری کسان سمّان ندھی، پی ایم کسان اسکیم کی 19 ویں قسط جاری کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار کے شہر بھاگلپور سے، پردھان منتری کسان سمّان ندھی، پی ایم کسان اسکیم کی 19 ویں قسط جاری کریں گے۔ یہ قسط راست فائدے کی منتقلی کے وسیلے سے 9 کروڑ 80 لاکھ کسانوں کے لیے جاری کی جائے گی۔  22 ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی یہ امدادی رقم اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کی   جائے گی۔

وزیراعظم، بہار میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کریں گے اور اِنھیں ملک کے نام وقف کریں گے۔ نیز وہ دوپہر کے وقت بھاگلپور میں ایئرپورٹ گراؤنڈ میں ایک عوامی جلسے خطاب کریں گے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C Dharmendra

          پی ایم کسان اسکیم کے تحت، زمین کے حامل کسانوں کو تین برابر کی قسطوں میں چھ۔چھ ہزار روپے سالانہ فراہم کیے جاتے ہیں۔ پورے ملک میں 731 کرشی وگیان کیندروں پر بھی پروگرام منعقد کیے جائیں گے جس میں تقریباً ڈھائی کروڑ کسان ذاتی طور پر، یا ورچوئل وسیلے سے شرکت کریں گے۔

          پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ابھی تک تین اعشاریہ چار چھ لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔ یہ رقم پی ایم کسان اسکیم کے تحت ملک بھر کے گیارہ کروڑ سے زیادہ کسان کنبوں کو تقسیم کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔