ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 18, 2025 10:10 AM | PM-BIHAR

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار اور مغربی بنگال میں کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی آج بہار کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم مشرقی چمپارن ضلع کے موتیہاری میں 7 ہزار 200 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں اور ملک کے نام وقف کریں گے۔ اِن ترقیاتی پروجیکٹوں کا تعلق ریل، سڑک، دیہی ترقی، ماہی پروری، الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں سے ہے۔

جناب مودی آج بہار میں، کئی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے، جس سے ریلویز، سڑکوں، سماجی اور معاشی ترقی، IT اور ماہی پروری سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار تیز ہو سکے گی۔ وزیر اعظم جدید طرز کی کم خرچ امرت بھارت ایکسپریس ٹرین سروس کا آغاز بھی کریں گے، جو روزانہ راجیندر نگر پٹنہ اور نئی دلّی کے درمیان چلا کرے گی۔ جناب مودی دیگر امرت بھارت ایکسپریس ریل گاڑیوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے، جو بہار، اترپردیش اور مغربی بنگال کے بڑے شہروں کو باہم منسلک کریں گی۔ اِن میں دربھنگا سے گومتی نگر لکھنؤ، مالدہ ٹاؤن سے گومتی نگر اور باپو دھام موتیہاری سے آنند وِہار ٹرمنل تک کی خدمات شامل ہیں۔ وزیر اعظم دربھنگا اور پٹنہ میں نئے تعمیر کیے گئے سافٹ ویئر ٹکنالوجی پارک کا افتتاح بھی کریں گے۔ خواتین کی قیادت میں تبدیلی کے عہد کو تقویت پہنچاتے ہوئے جناب مودی دین دیال انتیودے قومی دیہی روزی روٹی مشن کے تحت اپنی مدد آپ کرنے والے 61 ہزار سے زیادہ گروپوں کو 400 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی امداد بھی فراہم کریں گے۔ پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت جناب مودی 12 ہزار سے زیادہ مستفید ہونے والے افراد کے لیے گرِہ پرویش تقریب میں شرکت کریں گے اور 40 ہزار سے زیادہ متعلقہ افراد کو براہِ راست فائدوں کی منتقلی اسکیم کے تحت 160 کروڑ روپے سے زیادہ تقسیم کریں گے۔