وزیر اعظم نریندر مودی آج بھوپال میں سرمایہ کاروں کی عالمی سربراہ کانفرنس جی آئی ایس کا افتتاح کریں گے۔ بھوپال میں خیموں کے اس نو تعمیر شدہ شہر میں دنیا بھر کے سینکڑوں مہمان آئیں گے۔
وزیر اعظم ملک اور بیرون ملک کے سرمایہ کاروں، صنعت کاروں، غیر مقیم بھارتی افراد اور اسٹارٹ اپس سے خطاب کریں گے اور مدھیہ پردیش کی صنعتی پالیسیوں کا آغاز کریں گے۔
ایک رپورٹ:
V/C SANJEEV SHARMA
اس دو روزہ کانفرنس میں، دوا سازی اور طبی آلات ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس، صنعت، ہنرمندی کے فروغ، سیاحت اور ایم ایس ایم ایز وغیرہ پر، محکمہ جاتی کانفرنسوں اور خصوصی اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔
اس میں عالمی جنوب کے ملکوں کی کانفرنس، لاطینی امریکہ اور کریبیائی اجلاس بھی شامل ہیں اور اس میں بنیادی شراکت دار ملکوں سے متعلق خصوصی اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔
کانفرنس کے دوران تین بڑی صنعتی نمائشوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جو آٹو شو، ٹیکسٹائل اور فیشن ایکسپو نیز ایک ضلع ایک پروڈکٹ کے موضوع پر ہیں۔x