وزیر اعظم نریندر مودی آج برطانیہ اور مالدیپ کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں جناب مودی برطانیہ کے اپنے ہم منصب Keir Starmerکے ساتھ تبادلہئ خیال کریں گے اور کِنگ چارلس سوئم سے بھی ملاقات کریں گے۔ نئی دلّی میں میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ وزیر اعظم مودی دونوں ملکوں کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے برطانیہ میں بھارت کے ہائی کمشنر وِکرم کمار Doraiswami نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے لیے سودمند ہوگا۔
اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیر اعظم مالدیپ کے صدر محمد Muizzu کی دعوت پر 25 اور 26 جولائی کو مالدیپ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ خارجہ سکریٹری نے کہا کہ وزیر اعظم 26 جولائی کو مالدیپ کی آزادی کی 60 ویں سالگرہ کی تقریبات میں اعزازی مہمان ہوں گے۔×