ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

June 20, 2025 10:07 AM | PM ODISHA VISIT

printer

وزیر اعظم نریندر مودی آج اُڈیشہ سرکار کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر اُڈیشہ بھی جائیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج سہ پہر اُڈیشہ جائیں گے، جہاں وہ وزیر اعلیٰ موہن چرن ماجھی کی زیر قیادت پہلی BJP سرکار کا ایک سال پورا ہونے کے سلسلے میں بھونیشور کے جنتا میدان میں ریاستی سطح کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جناب مودی اس موقع پر 18 ہزار 600 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اِن میں پینے کے پانی، آبپاشی، زرعی اور صحت بنیادی ڈھانچے، دیہی سڑکوں اور پلوں اور قومی شاہراہوں نیز ریلوے کے کچھ پروجیکٹ شامل ہیں۔ اُڈیشہ سرکار کا ایک سال پورا ہونے کے جشن میں کئی مرکزی وزیر، ریاستی وزراء، اُڈیشہ کے ارکانِ پارلیمنٹ اور  ارکانِ اسمبلی نیز ریاست کے سبھی 147 اسمبلی حلقوں کے پارٹی کارکن شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج سہ پہر بھونیشور میں بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈّے پہنچنے کے فوراً بعد روڈ شو کریں گے اور ترنگا یاترا میں حصہ لیں گے۔ یہ روڈ شو اور ترنگا یاترا جنتا میدان پر جا کر ختم ہوگی، جہاں اُڈیشہ میں BJP سرکار کا ایک سال مکمل ہونے کی تقریب ہوگی۔ جناب مودی مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کریں گے اور جلسہئ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم اُڈیشہ میں Boudh ضلعے کیلئے ریل رابطہ فراہم کرنے کی خاطر نئی ٹرین خدمات کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے، جو قومی ریل نیٹ ورک کے ساتھ ضلعے کو جوڑنے کا ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔ ماحولیات کیلئے سازگار توانائی اور پائیدار ٹرانسپورٹ کو تقویت پہنچاتے ہوئے وزیر اعظم شہری ٹرانسپورٹ نظام کے تحت 100 الیکٹرک بسوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ جناب مودی اُڈیشہ ویژن دستاویز بھی جاری کریں گے۔ اس میں ریاست کی مجموعی ترقی کے لیے مستقبل کا ایک خاکہ ہوگا۔ وزیر اعظم ریاست میں خوشحالی اور خود انحصاری کی علامت کے طور پر ساڑھے سولہ لاکھ سے زیادہ لکھپتی دیدیوں کے جشن کیلے اہم کامیابیاں حاصل کرنے والی اُڈیشہ کی خواتین کی عزّت افزائی بھی کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں