ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

وزیر اعظم نریندر مودی آج آسام میں 18 ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے اہم بنیادی ڈھانچے اور صنعتی ترقی سے متعلق پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کل منی پور اور میزورم کی  شمال مشرقی ریاستوں کے اپنے دن بھر کے دورے کے دوران 17 ہزار 500 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور سنگِ بنیاد رکھا۔

منی پور میں وزیر اعظم نے Churachanpur میں 7 ہزار 300 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا اور امپھال میں 12 سو کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ Churachanpur میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ حکومت منی پور کو امن، خوشحالی اور ترقی کی ایک علامت بنانے کے مقصد کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے تشدد نے اس اہم ریاست کو اپنی گرفت میں لے لیا تھا، لیکن انہوں نے امید ظاہر کی کہ منی پور میں امید اور اعتماد کی ایک نئی کرن اُبھر رہی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انہوں نے ریاست کے اپنے دورے کے دوران کیمپوں میں رہ رہے متاثرہ افراد سے ملاقات کی تھی۔

وزیر اعظم نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ کسی بھی خطّے کی ترقی کے لیے امن قائم کرنا لازمی ہے اور گزشتہ 11 سال کے عرصے میں شمال مشرق میں طویل عرصے سے جاری کئی تنازعات اور مسائل کو حل کیا گیا ہے۔ جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ عوام نے امن کے راستے کا انتخاب کیا ہے اور انہوں نے ترقی کو ترجیح دی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ حال ہی میں پہاڑی علاقوں اور وادی پر مشتمل خطّوں میں مختلف گروپوں کے ساتھ مذاکرات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں، مرکزی حکومت کے نقطہئ نظر کا حصہ ہیں، جو امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات، احترام اور آپسی فہم پر زور دیتی ہیں۔ وزیر اعظم نے سبھی تنظیموں سے اپیل کی وہ امن کے راستے پر چلنے کے لیے آگے بڑھیں اور اپنی تمناؤں کو پوری کریں۔ امپھال میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ تشدد سے متاثرہ لوگوں کی مدد سے عام زندگی پھر سے لوٹ آئی ہے اور حکومت کے لیے یہ ایک اعلیٰ ترجیح رہی ہے۔ جناب مودی نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ حکومت منی پور امن استحکام کو یقینی بنانے کے لیے لگاتار کام کر رہی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کے مفادات کا تحفظ کیا جانا چاہیے اور جو لوگ کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں، اُنہیں عام زندگی گزارنے کے لیے کوشش کی جانی چاہئیں۔

اس سے پہلے دن میں وزیر اعظم مودی نے میزورم کے آئیزول میں 9 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا ورچوئل وسیلے سے افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ اِن پروجیکٹوں میں ریلوے، سڑکوں، توانائی، کھیلوں کے علاوہ دیگر شعبوں سمیت کئی سیکٹر شامل ہیں۔ جناب مودی نے 8 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے Biarabi-Sairang نئی ریلوے لائن کا افتتاح کیا، جو پہلی مرتبہ راجدھانی میزورم کو بھارتی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑے گی۔ میزورم اور ملک کے باقی حصے کے درمیان براہِ راست ریل کنیکٹی وِٹی، خطّے کے عوام کو محفوظ، فعال اور کم لاگت کے سفر کے متبادل فراہم کرے گی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ Biarabi-Sairang ریلوے لائن میزورم میں عوام کی زندگی میں انقلاب لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ میزورم میں Sairangکو راجدھانی ایکسپریس کے ذریعے دلّی سے جوڑا جائے گا۔   وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت دنیا میں سب سے تیز اُبھرتی ہوئی بڑی معیشت ہے اور شمال مشرقی خطّہ ملک کی ترقی کا انجن بن رہا ہے۔ جناب مودی نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ میزورم کا مشرق نواز پالیسی اور اُبھرتی ہوئی شمال مشرقی معاشی کوریڈور دونوں میں ایک بڑا رول ہے۔×