July 27, 2025 9:43 AM | PM Rating

printer

وزیر اعظم نریندر مودی، 75 فیصد پسندیدگی شرح کے ساتھ دنیا کے سب سے مقبول جمہوری لیڈر کے طور پر اُبھرے ہیں۔

امریکہ میں مقیم ڈیٹا تجزیہ فرم مارننگ کنسلٹ کی جانب سے کیے گئے حالیہ عالمی سروے میں وزیراعظم نریندرمودی، 75 فیصد پسندیدگی کی شرح کے ساتھ دنیا کے سب سے مقبول جمہوری رہنما کے طور پر ابھرے ہیں۔ 4 جولائی سے 10 جولائی 2025 کے درمیان کیے گئے سروے سے حاصل شدہ عوامی رائے کے مطابق جناب مودی، اپنے عالمی ہم منصبوں سے آگے ہیں۔

جنوبی کوریا کے صدر Lee Jae-Myung، 59 فیصد عوامی رائے کے ساتھ دوسرے جبکہ ارجنٹینا کے صدر   Javier Milei، 57 فیصد حمایت کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ یہ سروے ہر ملک کی بالغ آبادی کے درمیان سات دن کی عوامی رائے کے اوسط سے حاصل شدہ تجزیوں کو بنیاد بناتا ہے۔

وزیراعظم مودی کو دنیا کے سب سے مقبول جمہوری رہنما کے طور پر تسلیم کیا جانا، اُن کے سیاسی سفر کا ایک اور   سنگِ میل ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنے عہدے پر 4079 دن لگاتار فائز رہتے ہوئے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اِس طرح وہ طویل مدت تک متواتر فرائض انجام دینے والے بھارت کے دوسرے وزیراعظم بن گئے ہیں۔ وزیراعظم مودی، صرف بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو سے پیچھے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔