ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2025 9:48 AM | Punjab Flood

printer

وزیر اعظم نریندر مودی، سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کَل پنجاب کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی، سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کَل پنجاب کا دورہ کریں گے۔ پنجاب، BJP کے صدر سُشیل جاکھر نے بتایا کہ وزیر اعظم کو سیلاب کی صورتحال کے بارے میں گہری تشویش ہے لہذا وہ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ریاست کا دورہ کر رہے ہیں۔

سرحدی ریاست پنجاب میں حالات کو معمول پر لانے میں اب بھی وقت لگے گا، جو بھیانک سیلاب کی زد میں ہے۔  محکمہئ موسمیات کی جانب سے آئندہ کُچھ روز کے دوران  شدید بارش نہ ہونے اور دھوپ نکلنے کی پیش گوئی کو اُمید کی ایک کرن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 48 ہو گئی ہے۔  3 لاکھ 87 ہزار سے زیادہ افراد کو ریاست کے 2 ہزار 50 گاؤوں سے بے گھر ہونا پڑا ہے۔ بھارتی فوج، فضائیہ، NDRF، BSF کی ٹیموں اور رضاکاروں نے  22 ہزار سے زیادہ لوگوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

اِس کے علاوہ، سینکڑوں NCC کیڈٹس اور نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کی وزارت کے ”My Bharat Aapda Mitras“ بھی مقامی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔

ریاست کے تمام تعلیمی ادارے کل سے طلباء کے لیے مرحلہ طور پر کھولے جا رہے ہیں، جس کا انحصار متعلقہ ضلعے میں موجودہ صورتحال پر ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔