September 22, 2025 9:47 AM | PM Arunachal Visit

printer

وزیر اعظم مودی، آج صبح 5 ہزار ایک سو کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے، کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جن میں اروناچل پردیش میں دو بڑے پَن بجلی پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی، آج اروناچل پردیش کا دورہ کریں گے۔ وہ ایٹا نگر میں 5 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

وہ ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔

اروناچل پردیش کی راجدھانی ایٹا نگر میں آج وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے لیے پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ حفاظت کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم یہاں 3 ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت والے دو بڑے پَن بجلی پروجیکٹوں اور ایک ہزار 291 کروڑ روپے کی مالیت والے بنیادی ڈھانچے کے 10 دیگر پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ پَن بجلی پروجیکٹوں میں 186 میگاواٹ والا Tato پَن بجلی پروجیکٹ اور 240 میگاواٹ والا Heo پَن بجلی پروجیکٹ شامل ہے۔ یہ دونوں پروجیکٹ Shi Yomi ضلعے میں واقع ہیں۔ اِن اقدامات سے ریاست کی بجلی پیداوار کی صلاحیت اور مقامی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

جناب مودی، مقامی ٹیکس دہندگان، تاجروں اور سرکردہ صنعتکاروں سے بھی، حالیہ GST شرحوں کو معقول بنائے جانے کے اثرات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔