September 22, 2025 9:47 AM

views 38

وزیر اعظم مودی، آج صبح 5 ہزار ایک سو کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے، کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جن میں اروناچل پردیش میں دو بڑے پَن بجلی پروجیکٹ بھی شامل ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی، آج اروناچل پردیش کا دورہ کریں گے۔ وہ ایٹا نگر میں 5 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وہ ایک عوامی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔ اروناچل پردیش کی راجدھانی ایٹا نگر میں آج وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے لیے پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ حفاظت کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم یہاں 3 ہزار 700 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت والے دو بڑے پَن بجلی پروجیکٹوں اور ایک ہزار 291 کروڑ روپے کی مالیت والے بنیادی ڈھانچے کے 10 دیگر پروجیکٹوں...