وزیر اعظم نریندر مودی آج Nicosia میں قبرص کے صدر Nikos Christodoulides کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں رہنما تعلیم، ڈیجیٹل شراکت داری اور علاقائی سکیورٹی سمیت بہت سے شعبوں پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ مشرقِ وسطیٰ، بھارت یوروپی یونین شراکت داری اور بھارت مشرقِ وسطیٰ، یوروپ معاشی کوریڈور جیسے موضوعات پر بھی تبادلہئ خیال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم صدارتی محل میں ایک سرکاری ظہرانے کے ساتھ قبرص کا اپنا دورہ مکمل کر لیں گے۔ یہ ظہرانہ اُن کے اعزاز میں دیا جائے گا۔
قبرص سے جناب مودی کینیڈا میں Kananaskis کے لیے روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ کینیڈا کے وزیر اعظم Mark Carney کی دعوت پر G7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
G7 سربراہ کانفرنس کے بعد وزیر اعظم مودی Croatia کا دورہ کریں گے اور صدر Zoran Milanovic اور وزیر اعظم Andrej Plenkovic کے ساتھ بات چیت کریں گے۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے
V/C – Durai P
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارت مستقبل کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنیادی ڈھانچے پر سالانہ 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کررہا ہے اور وہ دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی جانب تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی کا قبرص کے لیے یہ تاریخی دورہ ہے اور دو دہائیوں میں کسی بھارتی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دورے نے باہمی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے۔ جناب مودی کا Larnaka ہوائی اڈّے پر قبرص کے صدر کی طرف سے گرم جوشی اور رسمی طور پر خیر مقدم کیا گیا۔ اس کے بعد Lemesos میں بھارتی برادری کی جانب سے اُنہیں شاندار استقبالیہ دیا گیا۔ کاروباری گول میز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس دورے کا پہلا پروگرام معاشی مذاکرات ہیں، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح بھارت اور Cyprus کے درمیان شراکت داری میں کاروبار اور سرمایہ کاری مرکزی حیثیت رکھتے ہیں اور اس کی کتنی اہمیت ہے۔ انہوں نے گزشتہ ایک دہائی میں بھارت کی تیز اصلاحات کو اُجاگر کیا، جس میں GST سے ڈیجیٹل ادائیگیاں شامل ہیں۔ انہوں نے قبرص کی کمپنیوں کو جہاز سازی، مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرس اور فِن ٹیک جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے مدعو کیا۔ اس دورے کی اہم باتوں میں قبرص کا بھارت کے UPI ایکو نظام میں شامل ہونا اور NSE گفٹ سِٹی اور Cyprus اسٹاک ایکسچینج کے درمیان مفاہمت نامہ شامل ہے اس کے علاوہ ور قبرص میں فنڈ قائم کرنے کی بات کہی گئی ہے، جس میں 100 ملین سے زیادہ بھارت پر مرکوز سرمایہ کاری کا عہد کیا گیا ہے۔
قبرص سے آکاشوانی نیوز کے لیے راجہ دُرئی پی کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کے لیے فہیم احمد۔